اوسلو میں 16 جون سے لاگو ہونے والے کرونا قوانین

اوسلو کے لئے سب سے اہم تجاویز اور قواعد کو ڈاؤن لوڈ کریں۔

(اوسلو کے لئے قواعد (پی ڈی ایف

کوارنٹین اور سفر

مرکزی حکومت طے کرتی ہے کہ بیرون ملک سفر کے بعد کونسے لوگ کوارنٹین ہوٹل میں رہیں گے۔

  • Helsenorge پر مزید تفصیل پڑھیں کہ کونسے اصول واجب ہیں

https://www.helsenorge.no/ur/coronavirus/travel-to-norway/  

اوسلو میں کوارنٹین ہوٹل میں قیام کی پیشگی بکنگ نہیں کروائی جا سکتی۔ سرحدی پولیس رہنمائی کرتی ہے کہ کونسے لوگ کوارنٹین ہوٹل میں جائیں گے اور سرحد پر حکام مسافروں کو مشرقی ناروے کے مختلف کوارنٹین ہوٹلوں کے درمیان تقسیم کرتے ہیں۔

الگ تھلگ ہونا { آئیسولیشن } ۔ اگر آپ کورونا کا شکار ہیں یا آپ کو کورونا کی علامات ہیں

  • جب آپ الگ تھلگ ہیں یعنی ائسولیٹ ہیں تو آپ نے کسی کے قریب نہیں جانا۔ اپنے گھر والوں کے قریب بھی نہیں۔
  • اپنے آپ کو اپنے کمرے میں معدود رکھیں۔ اپنا علیحدہ باتھ روم اور تولیہ استعمال کریں۔
  • اگر آپ اپنے گھر میں خود الگ تھلگ یعنی آیسولیٹ نہیں کر سکتے تو اپنی مقامی بلدیہ { bydel } سے رابطہ کریں جو آپ کی مدد کریں گے کہ آپ کو کوئی ایسی جگہ مہیا کر سکیں جہاں پر آپ الگ تھلگ یعنی آئیسولیٹ رہ سکتے ہیں۔
  • اگر آپ شدید بیمار ہو جاتے ہیں تو اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں یا ایمرجنسی { legevakt } سے 116 117 پرفون کریں۔ اگر جان کا خطرہ ہو تو 113 پر فون کریں۔

مفت کورونا ٹیسٹ

آپ ضرور ٹیسٹ کروائیں اگرآپ کو۔

  • کھانسی لگے
  • چکھنے یا سونگھنے کی صلاحیت کم پڑجائے
  • ذکام ہو
  • اگر کسی ایسے فرد کے قریب رہے ہوں جسے کورونا ہوا ہو
  • کورونا ٹیسٹ ہمیشہ مفت ہوتا ہے
  • آپ اپنے ڈاکٹر کے پاس کورونا ٹیسٹ بک کرا سکتے ہیں یا بلدیہ { kommune } کی ویب سائٹ oslo.kommune.no پر یا بلدیہ { kommune } کے کورونا ٹیلی فون 21 80 21 82 پر۔ کورونا ٹیلی فون آپ کو آپ کے سوالات کی مدد فراہم کر سکتا ہے۔

بلدیہ { kommune } کی ویب سائٹ { صرف نارویجین اور انگلش میں } پر کورونا ٹیسٹ بک کروانے آپ کو بینک آئی ڈی {BankID} یا میری آئی ڈی { MinID } درکار ہو گی۔

کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ

  • اگر ٹیسٹ کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ آپ کورونا کا شکار ہیں تو آپ کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا جائے گا۔
  • اگر آپ سے رابطہ نہیں کیا گیا تو آپ helsenorge.no پر لاگ ان ہوں { بینک آَئی ڈی BankID یا میری آئی ڈی MinID درکار ہے } یا نتیجہ معلوم کرنے کے لیے کورونا ٹیلی فون پر فون کریں۔

کورونا ٹیلی فون۔ 21 80 21 82

یہاں پر آپ۔

  • ٹیسٹ بک کروا سکتے ہیں۔
  • کورونا کے حوالہ سے راہنمائی یا مشورہ لے سکتے ہیں۔
  • کورونا کے حافظتی ٹیکہ کے بارے میں مزید معلومات لے سکتے ہیں { ویکسین یعنی حفاظتی ٹیکہ کے سوالات کے لیے 3 کا بٹن دبائیں }

آپ کو آپ کی اپنی زبان میں مدد مل سکتی ہے۔ اگر آپ کو سانس کی نالیوں کی سنگین علامات ہیں تو اپنے ڈاکٹر کوفون کریں۔ اگر ڈاکٹر حاضر نہیں ہے اور مدد کے لیے انتظار ممکن نہیں ہے تو ایمرجنسی { legevakt } کو 116117 پر فون کریں۔ آگر جان لیوا بیماری ہے تو 113 پر فون کریں۔

کورونا ویکسین { حفاظتی ٹیکہ }

ویکسینشن { حفاظتی ٹیکہ } کورونا کی سنگین بیماری سے بچاتی ہے

وکسینیشن { حفاظتی ٹیکہ } مفت اور معفوظ ہے۔

عام مظر اثرات بہت ہلکے ہیں اور چند دنوں میں ختم ہو جاتے ہیں۔ جب آپ کی حفاظتی ٹیکہ لگوانے کی باری آئے گی تو  آپ سے آپ کی مقامی بلدیہ { bydel } کی طرف سے رابطہ کیا جائے گا اور وقت طے کیا جائے گا۔ آپ حفاظتی ٹیکہ مرکز پر وقت مقرر کیے بغیر نہیں جا سکتے۔ 

یاد سے اپنی معلومات برائے رابطہ کو norge.no/oppdater-kontaktinformasjon پر جا کر اپ ڈیٹ کریں۔

انفیکشن یا وائرس کی تلاش

اگر آپ کورونا کا شکار ہیں تو ہمارے لیے یہ جاننا انتہائی اہم ہے کہ آپ پچھلے دنوں کن افراد کے قریب رہے ہیں۔ یہ اس لیے ضروری ہے کہ دوسروں کو وبا کا شکار ہونے سے بچایا جا سکے۔

ہم ان تمام افراد سے رابطہ کرتے جن سے آپ ملے ہیں یا جن کے قریب رہے ہیں۔ ان کو یہ نہیں بتایا جاتا کہ ان کو کس نے ممکنہ طور پر وبا کا شکار بنایا ہے۔ جن افراد سے رابطہ کیا جاتا ہے ان تمام افراد کو اس دن سے جس دن وہ وبا کا شکار فرد سے ملے تھے 10 دن کے لیے قرنطینہ میں ڈالا جاتا ہے۔ ان کو کورونا کا ایک ٹیسٹ بحی کروانا پڑتا ہے۔

Corona information - step by step

کورونا کے متعلق معلومات ۔ درجہ بدرجہ/ ترتیب وار ۔ (PDF 1,3MB)

یہاں پر آپکو کورونا کے بارے میں آسانی سے وضاحت کی گئی معلومات
دستیاب ہیں ۔

انہیں گفتـگو کے دوران بطورِ مدد استعمال کریں یا کورونا کے متعلق
مزید سیکھنے کےلۓ ،مثلا" کورونا، انفیکشن سے متاّثر، انفیکشن
کنٹرول ، ویکسین اور نفسیاتی/ ذہنی صحت ۔

Videos

Posters

Images for infoscreens

Information sheets